9 فروری 2024 - 17:18
کنعانی نے پاکستان کے پارلیمانی انتخابات کے بروقت اور کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے پارلیمانی انتخابات کے بر وقت انعقاد پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارک باد کا پیغام دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان آج [جمعہ 9 فروری 2024ع‍ کو] اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب پارلیمانی انتخابات کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوط بنیاد قرار دیا، اور اس حوالے سے پاکستان کی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کی۔

ناصر کنعانی نے دوست، پڑوسی اور برادر ملت و حکومت کے اس عمل کی تکمیل اور نئی اسمبلیاں اور حکومت کے قیام میں کامیابی اور برادر ملک پاکستان کی روزافزوں بالیدگی میں کامابی کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔

110